9 فروری، 2019، 1:44 PM

افغانستان میں انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ معاہدہ ہوسکتا ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان میں انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ معاہدہ ہوسکتا ہے، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں جولائی کے انتخابات سے پہلے طالبان سے امن معاہدے کی کوشش کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں جولائی کے انتخابات سے پہلے طالبان سے امن معاہدے کی کوشش کی جائے گی۔ واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ طالبان سے بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے پر ہے۔ ایک لمبے سفر کے آغاز کے ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے گئے ہیں۔ افغانستان کی سرزمین امریکا اور دوسرے ملکوں کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات کی کوششوں میں پاکستان نے بہت ہی مثبت کر دار ادا کیا۔ چاہتے ہیں پاکستان مزید کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات شروع ہوں۔

News ID 1887987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha